Friday, April 26, 2024

لاہور ، وارث میر انڈر پاس میں پھنسا آئل ٹینکر 5 گھنٹے کی کوششوں کے بعد نکال لیا گیا

لاہور ، وارث میر انڈر پاس میں پھنسا آئل ٹینکر 5 گھنٹے کی کوششوں کے بعد نکال لیا گیا
October 25, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہورکے انڈر پاسز میں ٹینکر پھنسنے کے واقعات دن بدن بڑھنےلگے۔ وارث میر انڈر پاس میں آئل ٹینکر پھنس گیا جسے نکالنے کے لیے پانچ گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔ لاہور میں عوام کی سہولت اور ٹریفک کی برق رفتاری کے لئے حکومت کی جانب سے انڈر پاسز تعمیر کیے گئے مگر حد اونچائی سے زائد گاڑیوں کے داخلے کے ممنوع کے باوجود آئل ٹینکر کا پھنس جانا معمول بن گیا۔ آج بھی وارث میر انڈر پاس میں آئل ٹینکر پھنس گیا جسے نکالنے کے لیے پانچ گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔ اس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ گزشتہ دنوں بھی کاسٹمیٹک سے بھرا کینٹینرپھنس گیا تھا جسے 15 گھنٹے کے زائد وقت کے بعد ہٹایا گیا تھا۔