Thursday, April 25, 2024

لاہور نے میزبانی کا حق ادا کر دیا،وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور نے میزبانی کا حق ادا کر دیا،وزیر اعلیٰ پنجاب
March 6, 2017
لاہور(92نیوز)وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے انعقاد سے پاکستان کی جیت اور دہشت گردوں کی ہار ہوئی ہے اس کامیابی کو  شہیدوں اور غازیوں کے نام کرتے ہیں۔ شہبازشریف نے نام لیے بغیر عمران خان پرتنقید بھی کی۔ تفصیلات کےمطابق ماڈل ٹاون لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ  پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور نے میزبانی کا حق ادا کر دیا وزیر اعظم نواز شریف نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔ آرمی چیف اور وزیر داخلہ کا بھی تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں ان کا کہنا تھا کہ نادان دوست کہہ رہے تھے کہ فائنل کرانا خطرناک ہوگا۔  وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں سے کہتا ہوں ملک چھوڑ جائیں ورنہ تباہ و برباد ہو جائیں گے کل لاہور میں قومی یکجہتی اور وحدت کا مظاہرہ کیا گیا،ویون رچرڈ اور سیمی کا بھی  تہہ دل سے مشکور ہوں۔ شہباز شریف نے  نمائندہ نائٹی ٹو کے بسنت کے حوالے سےسوال پر ان سے تجاویز مانگتے ہوئے کہا کہ بسنت کے لئے تیار ہوں مگر فائرنگ اور دھاتی ڈور کے خلاف ہوں ۔