Wednesday, May 22, 2024

لاہور، نیو ائیر نائٹ پراندھی گولی کا نشانہ بننے والی 13 سالہ لڑکی چل بسی

لاہور، نیو ائیر نائٹ پراندھی گولی کا نشانہ بننے والی 13 سالہ لڑکی چل بسی
January 4, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے مصری شاہ میں نیو ائیر نائٹ کے موقع پر نامعلوم افراد کی  فائرنگ کا نشانہ بننے والی 13 سالہ لڑکی ایمان فاطمہ میو اسپتال میں دم توڑ گئی۔ نیو ائیرنائٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والی 13 سالہ لڑکی ایمان فاطمہ لاہور کے علاقے مصری شاہ میں نیو ائیر نائٹ پر گھر کے دروازہ پر کھڑی تھی کہ اندھی گولی کا نشانہ بن گئی۔ ایمان فاطمہ کو تشویش ناک حالت میں میو اسپتال لایا گیا تھا جہاں اس کا علاج جاری تھا لیکن سر میں گولی لگنے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکی۔