Thursday, April 18, 2024

لاہور : نون لیگی کارکنوں کی فائرنگ‘ تحریک انصاف کے کارکن دوسگے بھائی جاں بحق

لاہور : نون لیگی کارکنوں کی فائرنگ‘ تحریک انصاف کے کارکن دوسگے بھائی جاں بحق
October 26, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور کے علاقے یکی گیٹ میں انتخابی مہم کے دوران نون لیگ اور تحریک انصاف میں تصادم ہو گیا۔ ن لیگی کارکنوں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے دو کارکن جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں کارکن سگے بھائی تھے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں بلدیاتی انتخابات کی مہم خونیں بن گئی۔ یکی دروازہ میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں ہونے والی تلخ کلامی تصادم میں بدل گئی۔ اس دوران ن لیگ کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر پر فائرنگ کر دی جس سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ ملزم کارکن فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پی ٹی آئی کے کارکن اور سگے بھائی خرم اور عارف دم توڑ گئے۔ کارکنوں کی بڑی تعداد تھانہ یکی گیٹ کے باہر جمع ہوگئی اور شدید نعرے بازی کی۔ اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود، علیم خان اور چودھری سرور ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت کی۔ پولیس نے ملک طارق، رشیداحمد اور ملک زاہد سمیت سات ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔