Friday, April 26, 2024

لاہور: نو اور دس محرم کو دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

لاہور: نو اور دس محرم کو دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی
October 20, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پنجاب حکومت نے نو اور دس محرم کو دہشت گردی کے خطرےکے پیش نظر امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے انتظامات کے سلسلے میں موٹرسائیکل کی  ڈبل سواری پر پابندی لگا دی ہے۔ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں محرم الحرام میں امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے ہیں جبکہ نو اور دس محرم کو پنجاب میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی ہے۔ پابندی دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت عائد کی گئی ہے جس کے تحت صوبے میں بڑے غبارے اڑانے پر بھی پابندی ہو گی جبکہ عاشورہ محرم کے آخری دو روز تعزیہ کے جلوسوں کی  ہیلی کیم اور فضائی کوریج کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔