Monday, September 16, 2024

لاہور ، نسبت روڈ پر 7سالہ بچی گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی

لاہور ، نسبت روڈ پر 7سالہ بچی گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی
February 11, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور پولیس کی جانب سے تمام تر دعوؤں کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ  نہ رک سکا۔ نسبت روڈ  میں  7 سالہ بچی  گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو گئی ۔

آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے بچی کے گلے پر دوڑ پھرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

زخمی بچی کو طبی امداد کیلئے میو اسپتال داخل کروادیا گیا۔  آئے روز کے حادثات اور ڈور پھرنے کے واقعات پر شہری حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔