Thursday, April 25, 2024

لاہور :نجی ہسپتال میں آگ لگنے سے تیس سالہ ملازم جھلس کر زخمی ہوگیا

لاہور :نجی ہسپتال میں آگ لگنے سے تیس سالہ ملازم جھلس کر زخمی ہوگیا
May 28, 2015
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ اعوان ٹاؤن میں نجی ہسپتال میں آگ لگنے سے تیس سالہ ملازم جھلس کر زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اعوان ٹاؤن کے ایک نجی ہسپتال کے جنریٹر روم میں پیش آیا جہاں فنی خرابی کے باعث جنریٹر میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے تیس سالہ ٹیکنیشن قاسم جھلس گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،دوسری جانب امدادی ٹیموں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔