Thursday, March 28, 2024

لاہور: نجی کمپنی کے دفتر میں آتشزدگی سے 7افراد جاں بحق

لاہور: نجی کمپنی کے دفتر میں آتشزدگی سے 7افراد جاں بحق
January 11, 2017

لاہور (92نیوز) لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں نجی کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے سے سات افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر لاہور نے آگ سے جھلسنے والے زخمیوں کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔  انہوں نے کہا آگ پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔