Saturday, April 27, 2024

لاہور : نجی سکول کے فن فیئرمیں بچوں کا خوب ہلا گلا

لاہور : نجی سکول کے فن فیئرمیں بچوں کا خوب ہلا گلا
November 26, 2016

 لاہور(92نیوز)لاہور کے نجی سکول میں طلبا کی تفریح کے لئے فن فئیر کا اہتمام کیا گیا جس میں  طالبات اور اساتذہ نے  خوب ہلہ گلہ کیا۔

تفصیلات کےمطابق نجی سکول میں رنگا رنگ فن فئیر میں طالبات اور بچوں کے ہلہ گلہ نے تقریب کی رونقیں بڑھا دیں ۔ تفریح کے لئے میوزک کا بھی اہتمام کیا گیا  اس موقع پر  ،،طالبا ت کے لئے مہندی اور فیس پینٹنگز کے سٹالز  پر خوب رش دیکھنے میں آیا فن فئیر میں ننھے بچوں کی  تفریح کے لئے بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا  کھانے پینے کے سٹالز  میں گول گپوں پر  سب نے خوب ہاتھ صاف کیے۔۔