Friday, May 17, 2024

لاہور، نجی اسپتال بشیر نیورو سپائن انسٹیوٹ کا پاکستان میں پہلی بار برین پیس میکر لگانے کا دعویٰ

لاہور، نجی اسپتال بشیر نیورو سپائن انسٹیوٹ کا پاکستان میں پہلی بار برین پیس میکر لگانے کا دعویٰ
February 19, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور کے نجی اسپتال بشیر نیورو سپائن انسٹیوٹ نے پاکستان میں پہلی بار برین پیس میکر لگانے کا دعویٰ کردیا، پشاور اور سندھ سے آئی دو بچیوں کو برین پیس میکرلگانے کاکامیاب آپریشن کیا گیا۔

نجی اسپتال بشیرنیوروسپائن انسٹیٹیوٹ میں پہلی بار مرگی کے مرض میں مبتلاء دو بچیوں کو برین پیس میکر لگا دیا گیا۔ نیوروسرجن ڈاکٹر آصف بشیرنے بتایا کہ وہ مریض جن میں دوائیاں کھانے کے باوجود مرگی کا مرض ختم نہیں ہوتا، سرجری کے ذریعے اس مرض سے انہیں چھٹکارہ دلانے میں میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر آصف کے مطابق پیس میکر کی بیٹری پانچ سے چھ سال کے بعد بدلی جاتی ہے، یہ چھوٹی سے مشین ہے جو نظر نہیں آتی۔

والدین کے مطابق بچی سات سال سے مرگی کے مرض میں مبتلاء تھی،بہترین علاج کی اطلاع ملتے ہی بیٹی کی سرجری کرادی۔

بشیرنیوروسپائن انسٹیٹیوٹ انتظامیہ کی کوشش پر والدین نے سرجری کے بعد اطمینان کا اظہار کیا۔