Monday, May 13, 2024

لاہور ، نثار حویلی سے برآمد ہونیوالا جلوس مقرر کردہ راستوں پر رواں دواں

لاہور ، نثار حویلی سے برآمد ہونیوالا جلوس مقرر کردہ راستوں پر رواں دواں
August 30, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور میں دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس گزشتہ رات نثار حویلی سے برآمد ہوا، جلوس اپنے مقرر کردہ راستوں پر رواں دواں ہے، جلوس کی سکیورٹی کیلئے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں، 14 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکارڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ لاہور میں نثار حویلی سے برآمد ہونیوالا یوم عاشورکا مرکزی جلوس اپنے مقرر کردہ راستوں پر رواں دواں ہے، جلوس میں بچوں اور خواتین سمیت عزداروں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ جلوس کے شرکاء نے نماز فجر جامع مسجد شیعہ میں ادا کی۔ سکیورٹی اداروں کی جانب سے مرکزی جلوس کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ 14 ہزارسے زائد پولیس افسران واہلکارڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اورجلوس کے راستوں کی سی سی ٹی وی اور ڈارون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید سکیورٹی انتظامات کا جائز ہ لینے کیلئے موچی گیٹ پہنچے، ان کا کہنا تھا کہ جلوس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس کے راستوں پر موبائل سروس  کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے ، جلوس اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا رات 08 بجے امام بارہ گاہ گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔