Friday, April 26, 2024

لاہور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

لاہور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
May 1, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کےعلاقے ہربنس پورہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا ہے ۔ مقتول نوجوان کی  شناخت جنید کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے جاں بحق نوجوان کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال میں منتقل کرتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔