Saturday, April 27, 2024

لاہور: نامعلم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگی کارکن ملک لیاقت جاں بحق، ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار

لاہور: نامعلم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگی کارکن ملک لیاقت جاں بحق، ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار
October 18, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور کے علاقے سبزہ زار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگی کارکن ملک لیاقت جاں بحق ہو گئے۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سبزہ زار کے رہائشی ملک لیاقت علی اپنے گھر کے باہر کار سے اترے ہی تھے کہ موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے ملک لیاقت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ملزم فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق ملک لیاقت نے گزشتہ دنوں ن لیگ کے بلدیاتی امیدوار کی حمایت میں دفتر بھی کھولا تھا۔ قتل کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔