Friday, May 17, 2024

لاہور ،نابینا افراد کا پھر دھرنا،کلمہ چوک پر میٹرو ٹریک کو بندکردیا

لاہور ،نابینا افراد کا پھر دھرنا،کلمہ چوک پر میٹرو ٹریک کو بندکردیا
December 6, 2018
لاہور( 92 نیوز) لاہور میں نابینا افراد ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔ نابینا مظاہرین نے  کلمہ چوک میں دھرنا دے کر میٹرو بس ٹریک کو بند کردیا جس سے میٹروں بسوں کی آمد و رفت تعطل کا شکار ہو گئی ۔ دوسری جانب میٹرو بس کی  بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔