Thursday, March 28, 2024

لاہور ، ن لیگ کے انتخابی جلسے میں فائرنگ سے 9سالہ بچہ جاں بحق

لاہور ، ن لیگ کے انتخابی جلسے میں فائرنگ سے 9سالہ بچہ جاں بحق
July 10, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے میں فائرنگ سے ایک نو سالہ بچہ جاں بحق جب کہ ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے  امیدوار اسلم بھٹی  کے جلسے کے دوران گن مین نے ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک نو سالہ بچہ جاں بحق  ہو گیا جب کہ ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اسلم بھٹی کے گن مین کو گرفتار کر لیا جب کہ لاش کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی ۔