Thursday, May 2, 2024

لاہور میں ہیلمٹ کی مختلف اقسام سامنے آگئیں

لاہور میں ہیلمٹ کی مختلف اقسام سامنے آگئیں
September 29, 2018
لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا تو ہیلمٹ کی کئی اقسام سامنے آ گئیں ، شہری ایسے ایسے ہیلمٹ استعمال کر رہے ہیں کہ دیکھنے والوں بھی دنگ رہ جائیں ۔ موٹرسائیکل سواروں کیلئے لاہور میں ہیلمٹ  استعمال کرنا لازمی قرار دیا گیا تو ہیلمٹ کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ، فروخت کیا بڑھی کہ قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں ۔ دوسری جانب کم آمدن کے ساتھ مہنگے ہیلمٹ خریدنےکی سکت نہ رکھنے والے  لاہوریوں نے مسئلے کا حل تلاش کرنا شروع کیا اور  مختلف اقسام کےہیلمٹ تیار کر لئے ایک صاحب نے تو برتن کو ہی سر پر رکھ کر ہیلمٹ کا درجہ دے دیا ،یہاں تک کہ  ٹریفک پولیس افسر نے  روک لیامگر اس کے چہرے پر بھی ہنسی واضح تھی ۔ دوسری جانب ایک شہری نے پانی کیلئے استعمال کیا جانے والا سلور کا برتن کاٹ کر ہیلمٹ میں تبدیل کر دیا  اور سڑک پر آگیا۔ ایک نوجوان  کو جب موٹرسائیکل کا ہیلمٹ نہ ملا تو ویلڈنگ  کیلئے استعمال کیا جانے والا ہیلمٹ  اٹھا کر آگیا۔ ضرورت کس طرح پوری کرنا ہے  لاہوریوں سے بڑھ کر یہ فن کون جانتا ہے، شہر بھر میں ہیلمٹ کی اتنی اقسام دکھائی دی رہی ہیں کہ ہیلمٹ بنانے والے بھی دنگ رہ گئے۔