Monday, May 13, 2024

لاہور میں ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والا گینگ پکڑا گیا

لاہور میں ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والا گینگ پکڑا گیا
April 23, 2019

 لاہور (92 نیوز) لاہور میں ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والا گینگ پکڑا گیا۔ پولیس نے سرغنہ سونو گجر سمیت تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

 ملزم فائرنگ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے تھے ۔ قبضے سے رائفل، پستول اور گولیاں برآمد لر لی گئیں ہیں۔

 لاہور میں شادی کی تقریب میں کھلے عام ہوائی فائرنگ  نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں تھیں۔ لاہور  میں لال پل تھانہ ہربنس پورہ کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ،جس کی وجہ سے علاقےمیں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

 ہوائی فائرنگ کی فوٹیج  بھی منظر عام  پر آگئی تھی ،جس میں نوجوان کو سرعام ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

 چند روز قبل بھی مغل پورہ میں شادی کی تقریب میں  فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک نوجوان بعد میں دم توڑ گیا تھا۔