Wednesday, April 24, 2024

لاہور میں گھریلو ملازم کمسن بہن بھائی کو مالکان نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور میں گھریلو ملازم کمسن بہن بھائی کو مالکان نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
October 3, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات تھم نہ سکے۔ لاہور میں گھریلو ملازم کمسن بہن بھائی کو مالکان نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ستوکتلہ کے علاقے میں مالکان نے کمسن گھریلو ملازمین کو بدترین کا تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے گھر سے چھپ چھپا کے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ متاثرہ بچے کا کہنا ہے ان کے مالکان بری طرح تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔

گرین ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنیوالے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا لاہور پولیس بچوں کے علاج کے تمام تر اخراجات برداشت کرے گی۔