Sunday, May 12, 2024

لاہور میں گلوکارہ شبنم مجید کا بھائی قتل، مقدمہ درج

لاہور میں گلوکارہ شبنم مجید کا بھائی قتل، مقدمہ درج
November 17, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے بادامی باغ میں گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے گلوکارہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ میں مقتول کی اہلیہ کے بھائیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ گلوکارہ کے بھائی کی اپنی بیوی سے تکرا ہوتی رہتی تھی۔ مدعیہ نے مؤقف اپنایا کہ میرے بھائی کو اس کے سالوں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔