Friday, April 19, 2024

لاہور میں گداگروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، 664 گرفتار

لاہور میں گداگروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، 664 گرفتار
September 13, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گداگروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز میں 510 مقدمات درج کر کے 664 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی دارلحکومت لاہورمیں گداگروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا جارہا ہے۔

سٹی ڈویژن سے 191،کینٹ ڈویژن سے 33، سول لائنز سے 123 اور اقبال ٹاون ڈویژن سے 106 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ صدر ڈویژن میں 109، ماڈل ٹاون ڈویژن میں 102 ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گداگروں کیخلاف ٹریفک پولیس کی طرف سے20 جبکہ سوشل ویلفیئر اور چائلد پروٹیکشن کی طرف سے 115 مقدمات درج کروائے گئے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کہتے ہیں بھیک مانگنے والوں بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو جبکہ نشے کے عادی گداگروں کو بیگرز ہومز بجھوایا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں،شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔