Thursday, March 28, 2024

لاہور میں کیفے الانتو پر چھاپہ مارنے والے ٹیکسیشن آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور میں کیفے الانتو پر چھاپہ مارنے والے ٹیکسیشن آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
September 11, 2019
 لاہور (92 نیوز) شراب بیچنے والے ریسٹورنٹ پر چھاپہ ٹیکسیشن آفیسر کو مہنگا پڑ گیا۔ لاہور میں کیفے الانتو پر چھاپہ مارنے والے ٹیکسیشن آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ مسعود بشیر وڑائچ  کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر واقع کیفے ایلانتو سے بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی تھی ۔ شراب کی بوتلیں برآمد کر کے 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون ذیشان رانجھا اور محکمہ ایکسائز نے کارروائی کر کے کیفے الانتو سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کی تھی۔ شہریوں نے سوال اٹھا دیا تھا کہ سر عام شراب کیسے فروخت کی جا سکتی ہے، شراب سر عام فروخت ہونے پر متعلقہ ادارے کیوں خاموش رہے؟ متعلقہ اداروں نے پہلے کارروائی کیوں نہیں کی۔ الانتو مالکان کو کونسی اہم شخصیات کی سر پرستی حاصل تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کیفے ریسٹورنٹ میں تو شراب فروخت ہو ہی رہی تھی، شہری باہر سے شراب لا کر کیفے الانتو میں بیٹھ کر پیتے تھے۔