Saturday, April 20, 2024

لاہور میں کھوکھر پیلس کی مسماری کا معاملہ ، کھوکھر برادران کیخلاف مقدمہ درج

لاہور میں کھوکھر پیلس کی مسماری کا معاملہ ، کھوکھر برادران کیخلاف مقدمہ درج
December 20, 2020

لاہور(92 نیوز) لاہور میں کھوکھر پیلس کی مسماری کے معاملے پر ایل ڈی اے نے کھوکھر برادران کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

 ایف آئی آر کے مطابق لوگوں کی زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کرکے کھوکھر پیلس تعمیر کیا گیا۔ سرکاری افسران کو اپریشن سے روکنے اور کار سرکار مداخلت پر کھوکھر برادران پر مقدمہ درج کروایا گیا۔ مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے عمر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں لیگی ایم این اے افضل کھوکھر ، ایم پی اے سیف کھوکھر سمیت سولہ افراد نامزد ہیں۔ مقدمے میں 125 نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔ مقدمہ میں کار سرکار مداخلت اور سرکاری افسران کو دھمکیاں و دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔