Friday, May 10, 2024

لاہور میں کوڑے کے ڈھیر معمول کا نظارہ بن گئے

لاہور میں کوڑے کے ڈھیر معمول کا نظارہ بن گئے
January 15, 2021

لاہور (92 نیوز) باغوں کے شہر میں کوڑے کے ڈھیر معمول کا نظارہ بن گئے، کوڑا اُٹھانے کی حکومتی ڈیڈ لائنز بھی بے اثر، شہری کوڑا دیکھ دیکھ اوربوسونگھ سونگھ کر تنگ آگئے۔

نہ کوڑا کوڑے دان میں سمایا اورنہ ہی شہریوں کواطمینان آیا!، باغوں کے شہرمیں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیرمعمول کا نظارہ بن گئے۔ سارا کوڑا اُٹھانے کی حکومتی ڈیڈلائن گزر گئیں، مگرایل ڈبلیو ایم سی صرف پچیس ہزار ٹن کوڑاہی اُٹھا سکی۔

شہر کے اکثرعلاقوں میں اب بھی کوڑے کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے شہرمیں دیکھنے کو کوڑا اور سونگھنے کو تعفن رہ گیا۔

مسلم لیگ ن کی رہنماء عظمیٰ بخاری نے بھی توحکومت پر تنقیدی نشانہ ہی باندھ لیا۔

ایل ڈبلیوایم سی کے مطابق شہر میں روزانہ چھ ہزار ٹن کوڑا پیدا ہوتا ہے۔