Thursday, March 28, 2024

لاہور میں کورونا کے نواسی فیصد مریضوں میں برطانوی وائرس کی تشخیص کا انکشاف

لاہور میں کورونا کے نواسی فیصد مریضوں میں برطانوی وائرس کی تشخیص کا انکشاف
May 10, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں کورونا کے نواسی فیصد مریضوں میں برطانوی وائرس پایا گیا، دو فیصد ساؤتھ افریقن ویرینٹ سے متاثر ہوئے، یوایچ ایس کے امیونولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہ جہاں انکشافات سامنے لے آئے۔

لاہوریوں کی اکثریت کورونا وائرس کی برطانوی قسم کے نشانے پر آگئی!، یوایچ ایس کے امیونولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہ جہاں انکشافات سامنے لے آئے۔

تحقیق کے مطابق لاہور کے نواسی فیصد مریضوں میں وائرس کی برطانوی قسم کی موجودگی پائی گئی، صرف دو فیصد مریضوں میں وائرس کا ساؤتھ افریقن ویرینٹ پایا گیا۔

ڈاکٹرشاہد جہان کے مطابق مزید ہزار نمونوں کی مکمل جینوم سیکونسنگ پر کام ہورہا ہے۔

ڈاکٹر شاہ جہاں ’’ریسرچ پروڈکٹیوٹی ایوارڈ‘‘ ، اور ایچ ای سی ’’یونیورسٹی کے بہترین استاد‘‘ کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں، ‏کامیاب تحقیق پر وائس چانسلر یوایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے ڈاکٹر شاہ جہاں اور انکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔