Friday, April 19, 2024

لاہور میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سیل علاقوں کے انٹری پوائنٹس پر شہریوں کی قطاریں

لاہور میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سیل علاقوں کے انٹری پوائنٹس پر شہریوں کی قطاریں
June 26, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن تو ہوگیا مگر عوام کی بےاحتیاطی ختم نہ ہوسکی۔ سیل کئے گئے علاقوں کے انٹری پوائنٹس پر شہریوں کی قطاریں لگ گئیں۔ لاہور کے علاقہ فیصل ٹاؤن میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ شہری پولیس اہلکاروں سے الجھتے رہے، نوجوان ماسک پہنے بغیر اہلکاروں پر طاقت کا روب جماتا رہا۔ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ پوری تگ و دو سے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ادھر اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس اور جی سیون میں لاک ڈاؤن کے باوجود شہری تمام تر حفاظتی تدابیر کو نظر انداز کرنے لگے۔ اسسٹنٹ کمشنر دانش ذاکر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کا مقصد شہریوں کو تنگ کرنا نہیں تحفظ دینا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہو چکی ہے لیکن شہری اگر حکومتی احکامات پر عمل نہیں کریں گے تو کورونا پر قابو پانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جائے گا۔ ادھر ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران ایس او پیز کی ہزاروں خلاف ورزیاں کی گئیں جن میں 887 دکانیں سیل اور پندرہ سو سے زائد گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا۔