Thursday, April 25, 2024

لاہور میں کورونا کا ایک اور مریض دم توڑ گیا

لاہور میں کورونا کا ایک اور مریض دم توڑ گیا
March 26, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں کورونا وائرس سے ایک اورہلاکت ہو گئی 75 سالہ  اکرم شاہ میں چندروز قبل کورونا کی تصدیق ہوئی تھی ، پنجاب میں مزید 70 افرادموذی وائرس کے نشانے پرآگئے،کنفرم کیسز کی تعداد 405 ہوگئی،ڈی سی لاہور نے شہر میں کورونا وائرس کی اسکریننگ کے لیے  سولہ موبائل یونٹس چلا دئیے۔

کوروناوائرس سے ڈرنانہیں اس سے لڑنا ہے ، پنجاب میں کورونا وائرس نے ایک اورجان لے لی،صوبے میں وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی جبکہ لاہور میں یہ دوسری ہلاکت ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 75 سالہ  اکرم شاہ میں چنددن قبل کوروناکی تصدیق ہوئی،اکرم شاہ کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں تھی ،  ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکاکہنا ہے کہ پنجاب میں مزید 70 افراد کوروناوائرس کاشکارہوگئے،مجموعی تعدادچارسوپانچ ہوگئی۔

برطانیہ اور شمالی امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعدادکے پیش نظرپی آئی اے کا خصوصی فضائی آپریشن منسوخ کر دیا گیا ، اس سے پہلے بکنگ آفس میں رش کے باعث پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئےلاہور میں پی آئی اے کا دفتربندکروادیا۔

ڈی سی لاہور نے شہر میں کورونا وائرس کی اسکریننگ کے لیے  سولہ موبائل یونٹس چلا دئیے ، ڈپٹی کمشنر دانش افضال کاکہنا ہے کہ موبائل یونٹس کی سولہ گاڑیاں شہر کی شاہراہوں پر موجود ہوں گی ۔

سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا کہ خطرناک وائرس سے بچنے کا واحد حل ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ ہے۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ایکسپوسنٹرمیں بننے والے ایک ہزاربستروں پرمشتمل اسپتال کاجائزہ لیا ، سی ای اومیواسپتال پروفیسراسداسلم خان اورڈی جی ریسکیوڈاکٹررضوان نصیرنے صوبائی وزیرصحت کو اسپتال میں طبی سہولیات  سے متعلق آگاہ کیا۔

اس دوران ضلعی انتظامیہ نے لاہور کے دس ہوٹلوں کو کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا ہے،شہرمیں دفعہ ایک سوچوالیس کے نفاذ کی پرواکیے بغیرمچلے کرکٹ کھیلتے رہے ، بینکوں کے باہر صارفین کا رش بھی لگارہا ۔

کینٹ ڈویژن پولیس نے کوروناوائرس سے بچاؤکے لئے جراثیم کش ادویات کاسپرے کیا اورعوام کی آگاہی کے لیے اعلانات کیے۔