Friday, March 29, 2024

لاہور میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر مزید علاقے لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز

لاہور میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر مزید علاقے لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز
July 3, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث مزید علاقے لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز دے دی گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق شہر کے 7 مزید علاقوں کو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے سیل کیا جائے گا۔ ٹاؤن شپ اے ٹو بلاک، چونگی امرسدھو، جوہر ٹاؤن سی بلاک اور گرین ٹاؤن کا نام شامل ہے۔ واپڈا ٹاؤن اور ای ایم ای کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ علاقوں میں جون میں 877 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دوسری طرف  اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند کیے گئے شہر کے 7علاقوں کو آج رات کھولنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن ، گلشن راوی ، والڈ سٹی اور ڈی ایچ کو رات 12 بجے کھول دیا جائے گا۔