Thursday, May 9, 2024

لاہور میں کورونا وائرس کی ایک اور مریِضہ چل بسی ، تعداد 9 ہو گئی

لاہور میں کورونا وائرس کی ایک اور مریِضہ چل بسی ، تعداد 9 ہو گئی
April 8, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں کورونا وائرس کی ایک اور مریِضہ چل بسی۔ لاہور شہر میں کوروناوائرس کے ساتھ اموات کی تعداد نو ہو گئی ہے۔ سی ای او میو ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ مریِضہ تین اپریل سے اسپتال میں زیر علاج تھی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید اٹھہتر کیس بھی سامنے آگئے۔ مریضوں کی مجموعی تعداد دو ہزار اٹھارہ ہو گئی۔ لاہور میں کورونا وائرس کے تین سو چالیس، گجرات میں اٹھانوے، راولپنڈی میں تریسٹھ اور جہلم میں تریسٹھ مریض سامنے آچکے ہیں۔ اس دوران کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں صرف چالیس فیصد  جانور ہی پہنچ سکے۔ منڈی میں آنے والے شہریوں کو حفاظتی اقدامات  کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کی سہولیات کے لئے آٹا ٹرکنگ پوائنٹس قائم کر دیئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ  نے ٹرکنگ پوائنٹ لدھر کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیا اور سہولیات کاجائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق مہلک وائرس کے بڑھتے کیسز پر پنجاب حکومت کا لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ بھی سامنے آیا۔