Monday, May 6, 2024

لاہور میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض جاں بحق

لاہور میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض جاں بحق
March 17, 2020

لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض جاں بحق ہو گیا ، غلام عمران لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج  تھا ۔

لاہور کے میو اسپتال میں کورونا  وائرس کا مشتبہ مریض غلام عمران  جاں بحق ہو گیا،حافظ آباد کے غلام عمران کوطبیعت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں  ڈاکٹرز نے اسے لاہور ریفر کر دیا تھا۔

غلام عمران کو لاہور میں میو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ آج دم توڑ گیا۔  غلام عمران  گزشتہ دنوں ایران سے واپس آیا تھا ۔