Saturday, April 27, 2024

لاہور میں کورونا اسمارٹ سیمپلنگ کے تحت 11 ہزار 901 ٹیسٹ کئے گئے

لاہور میں کورونا اسمارٹ سیمپلنگ کے تحت 11 ہزار 901 ٹیسٹ کئے گئے
June 2, 2020
لاہور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کی آبادی کا مجموعی طور پر پانچ فیصد کورونا وائرس سے متاثر ہوا، اسمارٹ سیمپلنگ کے ذریعے کیے جانے والے گیارہ ہزار نو سو ایک میں پانچ سو بتیس افراد کی رپورٹ مثبت آئی۔ لاہور میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ورکنگ کلاس متاثر ہوئی، محکمہ صحت کی جانب کی جانے والی اسمارٹ سیمپلنگ سے پارکس میں کام کرنے والے 13 فیصد افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا، کورئیر سروس میں کام کرنے والے افراد میں کورونا وائرس کی شرح دس فیصد رہی، جبکہ 10 فیصد فارمیسی پر کام کرنے والے افراد متاثر ہوئے۔ شہر کے دکانداروں میں کورونا وائرس کے مثبت افراد کی تعداد سات فیصد آئی، میڈیا ہاؤسز میں کام کرنے والوں میں 6 فیصد کورونا مثبت آیا، وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے اسپتال کے عملے میں کورونا وائرس کی شرح 5 فیصد ہے۔ مساجد کا عملہ اور نمازی بھی 5 فیصد متاثر ہوئے، فیکٹریوں، ڈیپارٹمنل اور گراسری اسٹورز پر کام کرنے والوں کی بھی 5 ، 5 فیصد رپورٹس مثبت آئیں۔ ریسٹورنٹس اور پٹرول پمپس کے عملے کے کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح چار فیصد رہی، ہوسٹلز میں رہنے والے 3 فیصد جبکہ سرکاری دفاتر میں 2 فیصد عملہ متاثر ہوا۔