Wednesday, May 8, 2024

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
January 30, 2020
لاہور ( 92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور اور اطراف دھند کا راج ہے ، پارہ کم سے کم پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر لاہور کی ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد رہے گا ، ہوا دس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی  جب کہ  صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق   جھنگ، فیصل آباد،بہاولنگر، خانیوال ، ملتان ، نارووال، سیالکوٹ، بہاولپور میں  رات میں دھند کا امکان ہے ۔  سرگودھا، گوجرانوالہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ساہیوال اور خطہ پوٹھوہار میں میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے ۔