Sunday, May 12, 2024

لاہور میں کاہنہ کے علاقے جھیڈو میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

لاہور میں کاہنہ کے علاقے جھیڈو میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا
May 19, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں کاہنہ کے علاقے جھیڈو میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔ منشیات کے عادی افراد لائنوں میں لگ کر منشیات خریدنے لگے۔

صوبائی دارلحکومت لاہور میں پولیس منشیات فروشوں کو لگام ڈالنے میں ناکام رہی۔ کائنہ کے علاقے جھیڈو گاوں میں منشیات فروشی کا دھندہ سرعام جاری ہے۔ نشے کے عادی افراد لائنوں میں لگ کر نشہ خریدنے لگے۔ لائنوں میں لگ کر منشیات خریدنے کی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی۔

ذرائع کے مطابق منشیات فروشی کے اس دھندے میں متعلقہ تھانے کے کچھ اہلکار بھی ملوث ہیں۔ پولیس اہلکار نہ صرف ان سے منتھلی وصول کرتے ہیں بلکہ انہیں تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں۔

ادھر ڈی آئی جی لاہور صادق کیلانی نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کو حکم دیدیا ہے۔