Wednesday, May 8, 2024

لاہور میں ڈکیتی و چوری کی وارداتیں بڑھنے لگیں

لاہور میں ڈکیتی و چوری کی وارداتیں بڑھنے لگیں
May 17, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہورمیں ڈکیتی و چوری کی وارداتیں بڑھنے لگیں ،نشترکالونی  میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے دکاندار کو لوٹ لیا، جبکہ تھانہ راوی روڈ کی حدود میں ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار شہری شدید زخمی ہو گیا۔ شہر میں ڈکیتی و چوری کی وارداتیں بڑھنے لگیں، نشترکالونی میں دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے دکاندار کو لوٹ لیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کرلی۔ ادھرسمن آباد کے علاقہ میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کر کے یاسر نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تمام تر اقدامات کے باوجود شہر میں پتنگ بازی کا خونی کھیل نہ رک سکا، تھانہ راوی روڈ کی حدود میں ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔ ڈور پھرنے سے 26 سالہ شاہ زیب کی گردن اور بازو بری طرح متاثر ہوئے۔ شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش کو گرفتار کر کے   ایک ہزار لیٹر شراب برآمد کرلی۔ ادھر انویسٹی گیشن پولیس راوی روڈ  نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث عباس چور گینگ کے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔