Saturday, April 20, 2024

لاہور میں ڈاکٹروں اور وکلا کے درمیان تنازع، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

لاہور میں ڈاکٹروں اور وکلا کے درمیان تنازع، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
December 4, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں ڈاکٹروں اور وکلا کے درمیان جاری تنازعے میں گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ گرینڈہیلتھ الائنس نے پی آئی سی میں تشدد کے واقعے پر وکلا سے معافی مانگ لی اور بات چیت کرنے کی دعوت دے دی ہے۔ وائے ڈی اے اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدیداروں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وکلا سے معافی مانگتےاور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ عہدے داروں نے کہا کہ ہمارا کورٹ کالا ہے یا سفید ،ہم بھائی بھائی ہیں۔ ہماری تحریکوں میں ہمیشہ وکلاء نے اہم کردارادا کیا ہے، ہمیں ہمیشہ وکلاء نے اون کیا اور ہم نے وکلا کو اون کیا ہے۔ انہوں نے لاہور بار کے عہدیداروں کو بات چیت سے معاملات حل کرنے کی دعوت دی۔ چیئرمین وائے ڈی اے ڈاکٹر ذیشان نے کہا کہ احتجاج ڈاکٹروں کا ہو یا وکلا کا نقصان عوام کو ہی ہوتا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کی وجہ سے اسپتالوں جبکہ وکلا کی جانب سے عدالتوں میں ہڑتال کی گئی جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔