Friday, May 10, 2024

لاہور میں ڈاکوؤں نے دوبھائیوں سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے چھین لئے

لاہور میں ڈاکوؤں نے دوبھائیوں سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے چھین لئے
January 30, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں ڈاکوؤں نے دوبھائیوں سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے چھین لئے ،لٹنے والے کہتے ہیں ون فائیوپرکال اٹینڈنہیں کی گئی۔

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، ڈاکودوبھائیوں سے ایک کروڑ نوے لاکھ روپے نقدی چھین کرفرارہوگئے، تھانہ گڑھی شاہوں میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔
مطیع اللہ اورعصمت اللہ ہال روڈ سے ریکوری کر کے واپس جا رہے تھےکہ ایک شخص پیچِھا کرتارہا۔

ایف آئی آر میں دونوں بھائیوں نے مؤقف اختیارکیا ہے کہ ون فائیوپرکال کی مگر کال اٹینڈنہ ہوئی،ان کاکہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہم لوٹنے والوں کی شناخت کرسکتے ہیں۔