Tuesday, May 14, 2024

لاہور میں ڈاکو اور چور بے لگام ہوگئے

لاہور میں ڈاکو اور چور بے لگام ہوگئے
February 12, 2020
لاہور ( 92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور  میں ڈاکو اور چور بے لگام ہوگئے،بادامی باغ میں دو نقاب پوش موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے جنرل اسٹورلوٹ لیا،شادباغ میں خواتین سے پرس چھیننے والے دوملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ صوبائی دارالحکومت  لاہور  میں ڈاکو اور چوربے لگام ہوگئے ، بادامی باغ میں دو نقاب پوش موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے جنرل اسٹور لوٹ لیا ۔ ڈاکودکان میں موجود نجی کمپنی کے سیل مین سے نقدی و موبائل فون لیکر فرار ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو پہلے گلی میں انتظار کرتے رہے ، اسلحہ تان کر دکان میں باآسانی لوٹ مار کرتے رہے۔ اس دوران سبزہ زار سکیم اور مرغزار سکیم میں  خواتین سے پرس چھینے والا گینگ پکڑا گیا ، خواتین سے پرس چھینے والے ساغر اوروقار کو مقامی رہائشیوں نے پکڑا۔ شہریوں نے ڈکیتی کے ملزموں کی ٹُھکائی کرکے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔ دریں اثنا لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین کنی موبائل سنیچرگینگ گرفتار کرلیا ، ملزمان علی احمد،نثار اور ارسلان سے موٹر سائیکل،10موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیاگیا ۔ اُدھرشاد باغ میں ملزم احتشام کے خلاف بھتے کامقدمہ درج کرلیا گیا ، ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اسامہ کے والد سے پانچ لاکھ کا بھتہ مانگا تھا،بھتہ نہ دینے پر ملزم احتشام نے قاتلانہ حملہ کیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم احتشام کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔