Sunday, May 12, 2024

لاہور میں چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کا وحشیانہ قتل

لاہور میں چھوٹے بھائی  کے ہاتھوں بڑے بھائی  کا وحشیانہ قتل
July 8, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کا وحشیانہ قتل ہو گیا۔ مقتول حسن امجد کا جسم شیشے اور مختلف راڈز کے وار سے چھلنی کر دیا گیا۔ تھانہ چوہنگ کی حدود میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ شیرشاہ  کے علاقے میں نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا۔ ملزم حسان نے شیشے اور مختلف راڈز سے بڑے بھائی کا جسم چھلنی کر دیا۔ مقتول حسن اے سی سی اے کا طالب علم تھا اور دونوں بھائی ہاسٹل میں ایک ساتھ رہائش پذیر تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں بھائی نشے کے عادی تھے اور ملزم نے بھائی کو قتل کرنے کے بعد والد کو فون پر قتل کرنے کی اطلاع بھی دی۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر اسپتال منتقل کر دی ہے تاہم ملزم ابھی تک فرار ہے۔