Thursday, March 28, 2024

لاہور میں چکی کے آٹے کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ

لاہور میں چکی کے آٹے کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ
July 18, 2020
لاہور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چکی آٹا تین روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا، نئی قیمت اڑسٹھ روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی، آٹا چکی ایسوسی ایشن نے مہنگے آٹے کی وجہ مہنگی گندم کو قرار دے دیا۔ ہر نوالہ سونے کے بھاؤ! چکی آٹا کے ریٹ میں تین روپے فی کلو گرام اضافہ کرکے نئی قیمت 68 روپے مقرر کر دی گئی، آٹا چکی ایسوسی ایشن کے مطابق شہر میں 2 ہزار سے زائد چکیاں کھلا آٹا 68 روپے فی کلو فروخت کر رہی ہیں۔ ایک ماہ کے دوران آٹے کی قیمت میں 8 روپے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے۔ آٹاچکی ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونے کے بعد کیا۔ سیکرٹری آٹا چکی ایسوسی ایشن عبدالرحمٰن نے آٹا مہنگا ہونے کی وجہ مہنگی گندم کوقراردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں گندم 1800 سے 2100 روپے فی من فروخت ہونے لگی ہے۔ آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شہریوں کوپریشانی کاسامنا ہے۔