Thursday, April 25, 2024

لاہور میں چکی کا آٹا 72 روپے کلو تک جا پہنچا

لاہور میں چکی کا آٹا 72 روپے کلو تک جا پہنچا
July 22, 2020
 لاہور (92 نیوز) آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ لاہور میں چکی کا آٹا 72 روپے کلو تک جا پہنچا۔ فائن آٹے کی 84 کلو کی بوری  ایک ہفتے میں 2 ہزار روپے مہنگی ہوئی۔ مہنگائی نے دو وقت کی روٹی بھی مشکل بنا دی۔ قیمت میں ہوش ربا اضافے کے بعد ایک کلو آٹا بہتر روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔ جنرل سیکرٹری آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن عبد الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہر روز گندم کا نیا ریٹ ہوتا ہے کہاں تک نقصان برداشت کریں۔ شہریوں کا کہنا ہے بیروزگاری نے پہلے ہی کمر دوہری کر دی، اب آٹے جیسی بنیادی ضرورت بھی انتہائی مہنگی ہو گئی۔ فائن آٹے کی بوری بھی دو ہزار مہنگی کر دی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت چھ ہزار پانچ سو روپے ہو گئی۔ اسی پر بے بس تندورمالکان نے بھی روٹی اور نان مہنگا کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔