Monday, May 13, 2024

لاہور میں چکی آٹا 2 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 80 روپے ہوگئی

لاہور میں چکی آٹا 2 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 80 روپے ہوگئی
October 8, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور میں چکی آٹا کی قیمت میں پھر 2 روپے اضافے سے قیمت 80 روپے فی کلو ہوگئی۔ چکی آٹا کی قیمت میں گزشتہ ہفتے بھی 2 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا۔ مئی میں چکی آٹے کی قیمت قیمت 62 روپے کلو تھی۔ چکی آٹے کی قیمت میں 4 ماہ میں 18 روپے فی کلو میں اضافہ ہوا۔ جنرل سیکرٹری آٹا چکی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں فی من گندم کی قیمت 2500 روپے سے زائد ہو چکی ہے۔