Tuesday, April 16, 2024

لاہور میں چوبرجی کے قریب بینک کی عمارت گر گئی ، ایک شخص جاں بحق، 21 زخمی

لاہور میں چوبرجی کے قریب بینک کی عمارت گر گئی ، ایک شخص جاں بحق، 21 زخمی
September 4, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے چوبرجی میں نجی بینک کی عمارت میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، اور اکیس افراد زخمی ہوگئے، ڈی آئی جی آپریشن اشفاق خان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں دھماکا گیس لیکج کے باعث ہوا، مزید شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔ لاہور کے علاقے چوبرجی میں دھماکے سے نجی بینک عمارت زمین بوس ہوگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہے کہ دھماکے کی شدت سے موٹرسائیکل سواربھی گرگئے۔ عمارت کے ملبے تلے دب کرزخمی ہونے والا ایک شخص اسپتال پہنچ کر دم توڑگیا، ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ملبے کے نیچے سے بارہ افراد کو نکالا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدرزوردارتھا کہ عمارت کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشن اشفاق خان موقع پر پہنچے،ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر دھماکا گیس لیکج کے باعث ہوا۔ سروسز اسپتال منتقل کیے گے زخمیوں میں پینتالیس سالہ اقرار دم توڑگیا۔