Friday, May 10, 2024

لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کو بازیاب کرا لیا

لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کو بازیاب کرا لیا
July 9, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کو بازیاب کرا لیا۔ 8 سالہ ثنا واپڈا ٹاؤن میں حماد کے گھر ملازمہ تھی۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کارروائی کی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کو بازیاب کروا لیا ، تشدد کا شکار 8 سالہ گھریلو ملازمہ ثناء واپڈا ٹاؤن میں حماد رضا نامی شہری کے گھر میں ملازمہ تھی ۔ شہری کی جانب سے چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر بچی پر تشدد کے حوالے سے اطلاع دی گئی تھی ۔ چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا 8 سالہ بچی ثناء سات ماہ سے اس گھر میں کام کر رہی تھی۔ بچی کے ہاتھ پاؤں اور بازو پر تازہ زخم کے نشان کے علاوہ گردن اور کمر پر جلانے کے نشانات ہیں۔ مالک حماد نے بچی پر بچوں کا دودھ چوی کرنے کے الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔بچی 5 ہزار ماہانہ پر کام کر رہی تھی۔ بچی کو گزشتہ 5 روز سے بھوکا رکھا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں پیش کرنے کے بعد عدالتی حکم پر میڈیکل کروایا جائے گا اور متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔ سارہ احمد نے مزید کہا بچی کے والدین سے رابطہ کر لیا گیا ہے اور بچی کو مکمل طبی اور قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔