Sunday, September 8, 2024

لاہور میں پہلی آف روڈ جیپ ریلی کا افتتاح، ملک بھر سے اکتالیس ڈرائیوروں کی شرکت

لاہور میں پہلی آف روڈ جیپ ریلی کا افتتاح، ملک بھر سے اکتالیس ڈرائیوروں کی شرکت
March 27, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) چولستان اور جل مگسی میں جیپ ریلیوں کی طرح لاہور میں بھی پہلی آف روڈ جیپ ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ چھٹی کے روز شائقین کی بڑی تعداد اسے دیکھنے کے لیے دریائے راوی کے کنارے پہنچ گئی۔ لاہور کی پہلی آف روڈ چیلنج جیپ ریلی میں ملک بھر سے اکتالیس ڈرائیوروں نے اپنی جیپ رجسٹرڈ کرائیں۔ ساڑھے انیس کلومیٹر طویل ٹریک پر تین کیٹیگریز میں ڈرائیور اپنی مہارت دکھا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ریلی کا افتتاح کرتے ہوئے لاہوریوں کو جیپ ریلی دیکھنے کی دعوت دی۔ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ چولستان کی طرح لاہور میں بھی اس طرح کی جیپ ریلی کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ نئے ڈرائیورز کو بھی اپنی مہارت دکھانے کا موقع مل سکے۔ ٹی ڈی سی پی اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقدہ جیپ ریلی کے ساتھ ساتھ سٹرابری فیسٹا کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس سے شائقین خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔