Friday, May 3, 2024

لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سہولتوں کی شدید کمی

لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سہولتوں کی شدید کمی
November 27, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سہولتوں کی شدید کمی ہے۔ دل کے علاج کا سب سے بڑا اسپتال زبوں حالی کا شکار ہے۔

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویہ کی کمی کے ساتھ ساتھ بستروں کی بھی قلت ہے۔ مریض گھنٹوں بنچز اور ویل چیئر پر بیٹھ کر اپنی باری کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔

پی آئی سی میں ایمرجنسی کی حالت یہ ہے کہ ایک ایک بیڈ پر دو دو مریض پڑے دکھائی دیتے ہیں۔ لواحقین کے بھی بیٹھنے کی جگہ انتہائی کم ہے۔ لواحقین کو اسپتال کے عملے سے بھی شکایات ہیں۔

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آنے والے مریضوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اسپتال کی حالت زار پر توجہ دیں۔