Thursday, May 9, 2024

لاہور میں پختہ سڑکوں کے 6 منصوبے ، چار ماڈل قبرستان بنانے کی اصولی منظوری

لاہور میں پختہ سڑکوں کے 6 منصوبے ، چار ماڈل قبرستان بنانے کی اصولی منظوری
April 16, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں پختہ سڑکوں کے 6 منصوبے 19 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے۔ چار ماڈل قبرستان بنانے کی اصولی منظوری بھی دیدی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس نے اہم فیصلے کر لیئے۔ لاہور میں پختہ سڑکوں کے 6 منصوبے 19 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے۔ شہر خموشاں اتھارٹی کے تحت لاہور میں 4 ماڈل قبرستان بنانے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ ساہیوال کے علاقے ہڑپہ اور چیچہ وطنی میں واٹر سپلائی سکیموں کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ میانوالی میں نیا سٹیٹ آف دی آرٹ لاری اڈہ بنایا جائے گا۔ میانوالی میں سیوریج، ٹف ٹائل اور پختہ سڑکوں سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔