Thursday, April 18, 2024

لاہور میں پاکستان برائیڈل کٹیور ویک کا آغاز ہو گیا

لاہور میں پاکستان برائیڈل کٹیور ویک کا آغاز ہو گیا
December 8, 2018
لاہور (92 نیوز) دولہا دلہن کے خواب سجانے کے لئے لاہور میں پاکستان برائیڈل کٹیور ویک کا آغاز ہو گیا۔ نئی زندگی کا آغاز کرنے والے دولہا دلہن کے لئے لاہور میں برائیڈل فیشن ویک کا آغاز ہو گیا۔ چکا چوند روشنیوں میں سجے فیشن ویک کی تقریب میں ڈرامہ و فلمی ستاروں نے شرکت کی۔ نئے ڈیزائن کے ملبوسات میں خوبرو حسیناؤں نے ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے۔ مخصوص جوتے، جیولری اور لہنگا زیرِ تن کئے صنف نازک نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ دولہا اور دلہن کے ڈریس میں فلمی ستارے ریمپ پر جگمگائے تو دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا بھول گئے۔ ننھے ستارے بھی جلوہ گر ہوئے تو شرکا داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ پاکستان فیشن اور فلمی ستاروں کے علاوہ تقریب میں غیر ملکی ریسلرز بھی پہنچے اور حاضرین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ تین روز پاکستان برائیڈل کیٹور ویک کی تقریب نئے ڈیزائن کے ملبوسات متعارف کرانے کے بعد نو دسمبر کو اختتام پذیر ہو گی۔