Friday, April 26, 2024

لاہور میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح

لاہور میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح
September 19, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

18 لاکھ 75 ہزار بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ صوبے بھر میں ایک کروڑ 68 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بزرگ خواتین کہتی ہیں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔ یہ قطرے بچوں کیلئے اتنے ہی ضروری ہیں جتنی کہ خوراک۔

پولیو فری پاکستان اور پولیو فری لاہور ہم سب کی خواہش ہے لیکن اس کی تکمیل اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے ہی ممکن ہے۔