Wednesday, May 15, 2024

لاہور میں ٹیچر کے تشدد سے جاں بحق حنین بلال سب کی آنکھوں کو نم کر گیا

لاہور میں ٹیچر کے تشدد سے جاں بحق حنین بلال سب کی آنکھوں کو نم کر گیا
September 8, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور میں استاد کے تشدد سے جاں بحق ہونے والا حنین بلال سب کی آنکھوں کو نم کر گیا۔ حنین کی موت کے بعد دیگر طلبا اور والدین میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ گلشن راوی میں نجی اسکول ٹیچر کے تشدد سے جاں بحق ہونے والا حنین بلال اپنے دوستوں اور اہل خانہ کو غمزدہ کر گیا۔ حنین بلال کی موت نے  ساتھی طالب علموں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ حنین کی موت کے بعد دیگر طلبہ کے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جو اپنے بچوں کو تعلیم کیلئے اسکول بھجواتے ہوئے کتراتے ہیں۔ شہریوں نے اسکولوں میں اساتذہ کی جانب سے طالبعلموں پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے اور اساتذہ کی تربیت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سرکاری اسکولوں کے علاوہ نجی اسکولوں میں بھی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات سے تعلیم حاصل کرنے کا خواہشمند طبقہ خوفزدہ ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن اور سرکاری سطح پر ان واقعات کی روک تھام کیلئے کیا حکمت عملی بنائی جاتی ہے۔