Monday, May 6, 2024

لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب سی این جی اسٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی

لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب سی این جی اسٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی
September 1, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب سی این جی اسٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی۔ آگ  سلنڈر میں لیکیج کے باعث لگی، بس  بھی جل گئی۔ ریسکیوکے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں نجی کمپنی کے سی این جی اسٹیشن پر کھڑی بس کے سلنڈر میں آگ لگی جس نے پورے سی این جی اسٹیشن کو اپنی لپیٹ میں لیا جبکہ موقع پر کھڑے دو افراد 31 سالہ ساجد اور 25 سالہ عامر زخمی ہو گئے جن کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو  نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے  5 فائر ٹینڈرز کے ذریعے آگ پر  مکمل قابو پا لیا۔