Thursday, April 25, 2024

لاہور میں ٹماٹر کی بدستور 250 سے 300 روپے کلو میں فروخت جاری

لاہور میں ٹماٹر کی بدستور 250 سے 300 روپے کلو میں فروخت جاری
November 27, 2019
 لاہور (92 نیوز) ٹماٹر کی قیمت کم ہونے پر بھی شہریوں کو ریلیف نہ مل سکا۔ لاہور میں سرکاری نرخ نامے پر قیمت 175 روپے فی کلو درج ہے جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر بدستور 250 سے 300 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں سرکاری ریٹ لاگو کرانے میں مکمل ناکام ہو گئیں۔ ادھر ایران سے درآمد کے باوجود ٹماٹر سستا نہ ہو سکا۔ شہر کے مختلف بازاروں لال لال ٹماٹر 300 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگے ۔ کراچی کی سبزی منڈی میں ایران سے ٹماٹروں سے لدے کنٹینرز آنے کے باوجود دکانداروں کی من مانیاں زوروں پر ہیں ، شہری تاحال ٹماٹر تین سو روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں ۔ سبزی فروش کہتے ہیں کہ ان کا ٹماٹر کی بڑھتی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں ، مال منڈی سے ہی مہنگا مل رہا ہے۔ دوسری طرف ہول سیلرز کا موقف ہے کہ حالیہ بارشوں کے سبب  ٹماٹر کی فصل متاثر ہوئی اسی لئے طلب کو پورا کرنے کے لئے ٹماٹر درآمد کئے ہیں۔